بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور کا رواں سال جون میں شادی کرنے کا امکان

بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور کا رواں سال جون میں شادی کرنے کا امکان

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ سونم کپور اور ان کے بزنس مین دوست آنند اہوجا کی شادی کا رواں سال جون میں امکان ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ سونم کپور اور کاروباری شخصیت آنند اہوجا کی منگنی کی تقریب کے لئے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں اور سونم کپور کے والدین نئے فرد کو خاندان میں شامل کرنے کے لئے بہت پرجوش اور خوش ہیں جبکہ خبریں ہیں کہ دونوں کا رواں سال جون میں شادی کرنے کا امکان ہے اور نئی دہلی اور اودے پور میں شادی کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

سونم کپور کی فلم ”ویر دی ویڈنگ “ میں اداکارہ کرینہ کپور خان، سونم کپور، سوارا بھاسکر اور شیکھا تلسانیا مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔ فلم رواں سال یکم جون کو ریلیز کی جائے گی۔