عامرخان نے چین میں 500 کروڑ کما کر تاریخ رقم کر دی

عامرخان نے چین میں 500 کروڑ کما کر تاریخ رقم کر دی

ممبئی: بالی ووڈ کے سپر سٹار عامر خان کی فلم’ ’سیکرٹ سپر اسٹار“ نے چینی باکس پر تاریخ رقم کردی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 15 کروڑ کروپے کی لاگت سے بنائی جانے والی فلم ’سیکرٹ سپر اسٹار‘ نے چینی باکس آفس پر 500 کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا ۔ فلم نے 2 ہفتوں میں 509 کروڑ (8 ارب 82 کروڑ) پاکستانی روپوں سے زائد کی کمائی کی ہے جس کے بعد باکس آفس پر فلم کی ریکارڈ توڑ کمائی کی امید کی جارہی ہے۔
بھارتی فلموں کے تجزیہ نگار ترن آدرش نے فلم کی کمائی کے حوالے سے تمام تفصیلات ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں کی ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل عامر خان کی فلم ’دنگل‘ نے چینی باکس ا?فس پر ایک ہزار کروڑ سے زائد کا بزنس کیا تھا۔