مسلم لیگ ن کو مبارک ہو ، نواز شریف جیت گئے ہیں : مریم نواز شریف

مسلم لیگ ن کو مبارک ہو ، نواز شریف جیت گئے ہیں : مریم نواز شریف
کیپشن: maryam nawaz pmln gujranwala مریم نواز ٹوئیٹر مسلم لیگ ن

گوجرانوالہ:سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ الیکشن قریب آتے ہی رونے کی آوازیں بڑھ گئی ہیں ، نواز شریف جہاں جاتے ہیں پورا شہر امڈ آتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف نے گوجرانوالہ میں سوشل میڈٰیا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن قریب آتے ہی رونے کی آوازیں بڑھ گئی ہیں ، عدالت کو نواز شریف کے خلاف گواہ نہیں مل رہے ۔

انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو مبارک ہو ، نواز شریف جیت چکے ہیں ، منصوبہ ساز سوچ رہے تھے کہ شریف فیملی بکھر جائے گی ، میں بتانا چاہتی ہوں کہ پاکستان کے عوام جاگ گئے ہیں ۔

نواز شریف نے لوڈ شیڈنگ ، دہشتگردی کا خاتمہ کیا ، مخالفین عوام کے سامنے کیا منہ لے کر جائی گے ، نواز شریف نے جو وعدے کیے پورے کیے ، عوامی عدالت میں گواہوں سے میدان چھوٹے پڑ جاتے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ مخالفین سازشوں کے جال بن رہے ہیں جبکہ نواز شریف آئندہ پانچ برس کا ایجنڈا بنا رہے ہیں۔