این اے 154 ضمنی انتخاب: ن لیگی امیدوار کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی مہنگی پڑ گئی

این اے 154 ضمنی انتخاب: ن لیگی امیدوار کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی مہنگی پڑ گئی

لودھراں : قومی اسمبلی کی نشست این اے 154 لودھراں میں ضمنی انتخاب سے قبل مسلم لیگ ن کے امیدوار اقبال شاہ کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے نوٹس جاری کرتے ہوئے ڈی آر او لودھراں کے دفتر پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست پر پولنگ 12 فروری کو ہو گی۔حلقے میں انتخابی مہم زور و شور سے جاری ہے۔اس دوران انتخابی امیدواروں کی جانب سے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔این اے 154 لودھراں میں ضمنی انتخاب کے دوران مسلم لیگ ن کے امیدوار کوضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی مہنگی پڑ گئی۔الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے امیدوار اقبال شاہ کونوٹس جاری کردیا۔
نوٹس مقررہ سائزسے بڑے ہورڈنگز،بینرر اور پوسٹر آویزان کرنے پر جاری کیا گیا۔ مقررہ سائزسے بڑے انتخابی بینرز ہورڈنگز فوری طور پر ہٹانے کی ہدایت کر دی۔اسکے ساتھ ساتھ الیکشن کمیشن نے اقبال شاہ کو 3 فروری کو ڈی آر او لودھراں کے دفتر پیش ہونے کا حکم بھی جاری کر دیا۔