ماضی کے حکمرانوں نے لوٹ مار کا ہر موقع استعمال کیا : شہباز شریف

ماضی کے حکمرانوں نے لوٹ مار کا ہر موقع استعمال کیا : شہباز شریف


لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ ماضی کے حکمرانوں نے اپنے دور حکومت میں لوٹ مار کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا،سابق حکمران عوامی مسائل کی جانب توجہ دیتے تو ملک ترقی کے دھارے میں شامل ہو چکا ہوتا۔


ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کو جب بھی اقتدار ملا، ہمیشہ ملک کی ترقی اور عوامی خدمت کی سیاست کی، ہماری مخلصانہ کاوشوں اور اقدامات کی بدولت آج ملک ترقی کی شاہراہ پر گامزن اور عوام کا معیار زندگی پہلے سے بہت بہتر ہے۔


انہوں نے کہا کہ ملک اور عوام کے مفاد سے قطع نظر انہوں نے کرپشن کو فروغ دیا اور قومی وسائل کو بے دردی سے لوٹا، ملک کو پسماندگی کی جانب دھکیلا جس کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑا۔سابق حکمران اپنے دور حکومت میں عوامی مسائل کی جانب توجہ دیتے تو ملک ترقی کے دھارے میں شامل ہو چکا ہوتا، غریب قوم کی محنت کی کمائی پر ہاتھ صاف کرنے والے اور دھرنوں کے ذریعے ترقی کے عمل کو روکنے والے عوام کے خیرخواہ نہیں۔