فیفا ٹرافی رونمائی کیلئے کل پاکستان پہنچے گی

فیفا ٹرافی رونمائی کیلئے کل پاکستان پہنچے گی

لاہور : فیفا ٹرافی کی دنیا بھر کے 50ملکوں میں لاکھوں شائقین کے سامنے رونمائی کا سفر جاری ہے،خصوصی چارٹر طیارے کے ذریعے فیفا ٹرافی کل (ہفتہ )کو پاکستان پہنچے گی۔
ٹرافی کی تقریب رونمائی کا اہتمام لاہور میں تین مختلف مقامات پر کیا جائے گا۔عوامی سطح پر فٹبال کی غیرمعمولی مقبولیت کے پیش نظر ہی فیفا اور آفیشل مشروب نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی معطلی کے باوجود ٹرافی کو پاکستان لانے کا فیصلہ کیا۔
فیفا ٹرافی کا عالمی سفر جو 9 ستمبر سے شروع ہوا، تاحال جاری ہے۔ دنیا کے 6 براعظموں کے 50 ملکوں کے 90 سے زائد شہروں سے ہوتی ہوئی ٹرافی مئی میں روس پہنچے گی جہاں عالمی فٹبال میلے کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔عالمی سفر کے دوران ٹرافی 26 ہزار کلومیٹر کا سفر طے کرے گی۔