گوادر جلد بین الاقوامی بندرگاہ بننے جا رہی ہے : چینی سفیر

گوادر جلد بین الاقوامی بندرگاہ بننے جا رہی ہے : چینی سفیر
کیپشن: chines ambassador yao visit pakistan چینی سفیر یائو زینگ

اسلام آباد:پاکستان میں چین کے سفیر یائو ژینگ نے کہا ہے کہ بلوچ مزاحمتی تحریک پاکستان ، چین اور سی پیک کیلئے کوئی خطرہ نہیں ، امن و امان کی صورتحال کافی بہتر ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چین کے سفیر یائو ژینگ نے نجی ٹی وی کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بلوچ مزاحمتی تحریک میں اب کوئی جان نہیں ہے ، پاکستان ، چین اور سی پیک کو اس سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔

انھوں نے کہا کہ سو فیصد یقین ہے کہ گوادر ایک بین الاقوامی بندرگاہ بننے جا رہی ہے ، بلوچ مزاحمت کار حقیقی پاکستانی نہیں ہیں ، اس لیے قومی مفاد کو ترجیح نہیں دے رہے ۔

پاکستان میں لگ بھگ 10 ہزار چینی باشندے کام کر رہے ہیں اور اُن کے تحفظ کے لیے وہ پاکستان کے اقدامات سے مطمئن ہیں۔ اُن کے مطابق سی پیک منصوبے میں 60 ہزار کے قریب پاکستانی بھی کام کر رہے ہیں۔

پاکستان میں متعین چینی سفیر کے مطابق سی پیک اب پہلے مرحلے میں ہے جس میں اب تک 21 منصوبوں پر کام جاری ہے جبکہ لگ بھگ 20 مزید منصوبے پائپ لائن میں ہیں۔