ہواوے P11 /P20 آئندہ ماہ متعارف کرایا جائے گا

ہواوے P11 /P20 آئندہ ماہ متعارف کرایا جائے گا

بیجنگ : سمارٹ فون بنانے کے لحاظ سے دنیا کی تیسری بڑی کمپنی ہواوے نے پی سیریز کا نیا  فلیگ شپ سمارٹ فون P11 یا P20 متعارف کروانے کا اعلان کر دیا ، یہ ڈیوائس ایم سی ڈبلیو میں 27 مارچ کو متعارف کرائی جائے گی۔

ایک رپورٹ کے مطابق ہواوے اپنے آنے والے پی سیریز فیلگ شپ کو اس ماہ کے آخر میں پیرس میں ہونے والی ایک تقریب میں متعارف کرائے گا۔اس سمارٹ فون کے نام سے حوالے سے بھی ابھی تک کافی ابہام ہے۔ کچھ اطلاعات کے مطابق فلیگ شپ سیریز میں ہواوے پی 20، پی 20 پلس اور پی 20 پرو شامل ہونگے جبکہ ٹریڈ مارک لیک کے مطابق یہ پی 11 لائن اپ ہوگی۔

اس فون کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ اس کے رئیر پر تین کیمرے ہونگے۔ یہ کیمرے 40 میگا پکسل کی تصویر بنا سکیں گےاس میں Kirin 970 چپ سیٹ کے ساتھ 18:9 ایکسپٹ ریشو کا ڈسپلے ہوگا۔