چین کی جانب سے پاکستان کو مزید 2 ارب ڈالر کا قرضہ دیا جائے گا

چین کی جانب سے پاکستان کو مزید 2 ارب ڈالر کا قرضہ دیا جائے گا
کیپشن: چین اس سے قبل بھی پاکستان کو 2 ارب ڈالر قرضہ دے چکا ہے۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے 4 ارب ڈالر ملنے کے باوجود پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر دوماہ کی ملکی درآمدات کی ضروریات پوری کرنے کے لیے بھی ناکافی ہیں اس لیے اب چین نے پاکستان کو مزید ڈھائی ارب ڈالر قرض دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

چینی قرضے کی  یہ رقم براہ راست اسٹیٹ بینک میں جمع کروائی جائے گی اور یہ قرضہ ملنے کے بعد چین سے پاکستان کو ایک سال میں ملنے والی امداد ساڑھے 4 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی۔ چین اس سے قبل بھی پاکستان کو 2 ارب ڈالر قرضہ دے چکا ہے۔

خیال رہے وزیراعظم عمران خان نے زرمبادلہ کے ذخائر کم ہونے پر ملکی قرضوں کا انتظام کرنے کیلیے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور چین کے دورے کیے.

دوست ملکوں نے ساڑھے 14 ارب ڈالر دینے کے وعدے کیے جس سے بیرونی ادائیگیوں کا انتظام ہوسکا، سعودی عرب نے 6 ارب ڈالر کا پیکیج دیا جس میں 3.18 فیصد شرح سود پر 3 ارب کا مختصر دورانیے کا قرضہ بھی شامل تھا۔