تحریک لبیک کے قائم مقام امیر بھی گرفتار

تحریک لبیک کے قائم مقام امیر بھی گرفتار
کیپشن: فوٹو بشکریہ خادم حسین رضوی آفیشل فیس بک اکاؤنٹ

لاہور : تحریک لبیک پاکستان کے امیر خادم حسین رضوی جیل میں ہیں تاہم ان کے بعد ان کی مذہبی جماعت کے روپوش قائم مقام چیف کو چارسدہ کے علاقے عمر زئی سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عرفان اللہ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تحریک لبیک کے قائم مقام سربراہ ڈاکٹر شفیق امینی کو آسیہ بی بی کی بریت کے خلاف احتجاجی ریلی سے گرفتار کیا گیا۔ٖڈاکٹر امینی سیکیورٹی اداروں کو موٹروے بند کرنے اور ریاست کے خلاف دھرنے سے متعلق کیس میں بھی مطلوب تھے ۔اس دھرنے کے دوران قومی املاک کو شدید نقصان پہنچا تھا ۔