خواجہ برادران کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا

خواجہ برادران کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا
کیپشن: نیب نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کو آج عدالت پیش کیا تھا۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: احتساب عدالت نے پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں خواجہ برادران کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کے لیے نیب کی درخواست مسترد کر دی۔

احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن نے پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل کی سماعت کی۔ نیب نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کو پیش کیا۔

نیب پراسیکیوٹر وارث علی جنجوعہ نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ نیب کو ملزمان سے مزید تفتیش کرنی ہے اس لئے ان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 7 روز کا اضافہ کیا جائے۔ عدالت نے فریقین کے موقف سننے کے بعد خواجہ برادران کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست مسترد کر دی۔ عدالت نے سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کو 14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔