محکمہ داخلہ پنجاب نے نواز شریف کو اسپتال منتقل کرنے کی اجازت دیدی

محکمہ داخلہ پنجاب نے نواز شریف کو اسپتال منتقل کرنے کی اجازت دیدی
کیپشن: مراسلے میں نواز شریف کو لاہور کے سروسز اسپتال منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: محکمہ داخلہ پنجاب نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو جیل سے اسپتال منتقل کرنے کی اجازت دے دی .ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے کوٹ لکھپت جیل انتظامیہ کو مراسلہ بھجوا دیا جس میں سابق وزیراعظم کو جیل سے اسپتال منتقل کرنے کی باقاعدہ اجازت دی گئی ہے۔

مراسلے میں نواز شریف کو لاہور کے سروسز اسپتال منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

خیال رہے میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کی ناساز طبعیت کے پیش نظر انہیں جیل سے باہر اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف کا چند روز قبل جیل میں ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے طبی معائنہ کیا تھا جس میں امراض قلب کے ماہرین بھی شامل تھے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کو احتساب عدالت کی جانب سے العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔