بلاول بھٹو کرپشن کے خلاف لانگ مارچ کریں تو ساتھ دوں گا، شیخ رشید

بلاول بھٹو کرپشن کے خلاف لانگ مارچ کریں تو ساتھ دوں گا، شیخ رشید
کیپشن: مجھے پی اے سی میں آنے سے کوئی نہیں روک سکتا، شیخ رشید۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا بہت پہلے کہا تھا یہ لوگ بزدل سیاستدان ہیں اور شہباز شریف کو آج وہی بیماری ہے جو 20 سال پہلے تھی۔

انہوں نے کہا یہ لوگ تاثر دینے کی کوشش کر رہے ہیں کہ میں کوئی لڑائی کیلئے پی اے سی میں آ رہا ہوں۔ شہباز شریف نے اسپیکر کو مل کر کہا شیخ رشید کو ممبر نہ بنائے تاہم میرا پی اے سی میں جانا ضروری ہے اور مجھے سمجھ نہیں آ رہی اسپیکر صاحب کیوں دیر کر رہے ہیں کیونکہ اس وقت میں فل فارم میں ہوں۔

وفاقی وزیر ریلوے نے کہا ڈیل ناکام ہو گئی ہے اب ڈھیل کا ففٹی ففٹی چانس ہے اگر بلاول بھٹو کرپشن کے خلاف لانگ مارچ کریں تو ساتھ دوں گا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا شہباز شریف 23 کیسز میں مطلوب ہے وہ کیسے احتساب کر سکتے ہیں اور عوام ان چوروں کی وجہ سے سخت پریشان ہے۔ انہوں نے کہا مجھے پی اے سی میں آنے سے کوئی نہیں روک سکتا اور شہباز شریف کو چیئرمین پی اے سی بنانا عمران خان کی غلطی ہے جبکہ آصف زرداری اور نوازشریف کی سیاست اب ختم ہے۔ شہباز شریف پہلی دفعہ اسمبلی آئے ہیں میں انکا استاد ہوں۔

وفاقی وزیر ریلوے نے کہا ایم ایل ون اور نالہ لئی کا کام اللہ نے مجھ سے لے لیا تو سیاست سے ریٹائرڈ ہو جاؤں گا۔