سابق وزیراعظم نواز شریف کوٹ لکھپت جیل سے سروسز اسپتال منتقل

سابق وزیراعظم نواز شریف کوٹ لکھپت جیل سے سروسز اسپتال منتقل
کیپشن: فوٹو فائل

لاہور:سابق وزیراعظم نواز شریف کو سخت سیکورٹی میں کوٹ لکھپت جیل سے سروسز اسپتال منتقل کردیا گیا ،جہاں میڈیکل بورڈ نے انکا ابتدائی چیک اپ کرکے ہسٹری لے لی .سروسز ہسپتال میں کمرے کو سب جیل قرار  دیدیا ،وارڈ کے باہر عملہ بھی تعینات ہوگا ۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کو سخت سکیورٹی میں سروسز اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 3 رکنی میڈیکل بورڈ نے ان کا چیک اپ کیا ۔میڈیکل بورڈ نے ناساز طبیعت کے باعث انہیں جیل سے باہر اسپتال میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی فیملی ممبر کو ساتھ ٹھہرنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔ اسپتال میں علاج کیلئے میڈیکل بورڈ بھی تشکیل دے دیا گیا۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں ملنے والی 7 سال کی سزا کاٹ رہے ہیں ۔