نواز شریف کو کچھ ہوا تو  ذمے دار وزیر اعظم عمران خان ہوں گے، حمزہ شہباز

نواز شریف کو کچھ ہوا تو  ذمے دار وزیر اعظم عمران خان ہوں گے، حمزہ شہباز
کیپشن: فوٹو بشکریہ: ٹوئیٹر

لاہور : حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ نوازشریف کی صحت سے متعلق قوم اور مسلم لیگ کواعتماد میں لیا جائے،خدانخواستہ ان کو کچھ ہوا تو  ذمے دار حکمران اور وزیر اعظم عمران خان ہونگے،بے حس حکمران خدا کا خوف کریں اور بیماری کا علاج کرائیں۔ 

تفصیلات کے مطابق ، رہنما مسلم لیگ ن حمزہ شہباز  نے لاہور میں  پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبےکےارکان نےپی ٹی آئی سےتحریری معاہدے کیا تھا جس میں جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کا وعدہ کیا گیا تھا ۔حکومت نئےصوبےبنائے،ہم غیرمشروط حمایت کریں گے۔ 

حمز شہباز نے کہا کہ نوازشریف کی صحت سےمتعلق کچھ نہیں بتایاجارہا، خدارا ہوش کےناخن لیں وہ  تین بار وزیر اعظم پاکستان منتخب ہوئےان  کی صحت سےمتعلق قوم میں تشویش پائی جاتی ہےان کی صحت کے معاملےمیں بےحسی کامظاہرہ  نہ کریں انھیں کافی بیماریاں ہیں جن کاعلاج ہونا چاہیے۔ 

انہوں نے کہا کہ ملتان سکھرموٹروے393کلومیٹرطویل منصوبہ تقریباًمکمل ہوگیاتھا وزیر اعظم  میٹروکوجنگلابس کہاکرتےتھے،5سال بعدانھیں پشاورمیں میٹروبس منصوبہ بنانےکاخیال آیا۔پشاورمیٹروبس کاتخمینہ 100ارب روپےتک پہنچ گیالیکن اب بھی وہاں کھنڈرات ہیں اگر پاکستان کی پرواہ نہیں ہے تویہ سب  کرتے جائیں۔ 

انہوں نے معشیت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ  ڈالر کی قدر کم ہونے پر برآمدات بڑھتی ہے،ہم تو پہلے دن سے آپ کے ساتھ بیٹھنا چاہتے تھے پانچ  مہینے بعدآپ کو ہوش آیا ہے کہ معیشت ٹھیک نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ساہیوال واقعےکی تفتیش کیلیےفی الفورعدالتی کمیشن قائم ہوناچاہیے واقعےکےمتاثرہ بچوں کوانصاف کےحصول کیلیےآخری حدتک جائیں گےایک ایک کرکےحکمرانوں کےتمام جھوٹ عوام کےسامنےآئیں گے۔