پیپلزپارٹی اور ن لیگ شروع سے ہی ایک تھے، فواد چوہدری

 پیپلزپارٹی اور ن لیگ شروع سے ہی ایک تھے، فواد چوہدری
کیپشن: سچی بات ہے غریب اورامیرکے لیے قانون الگ الگ ہے، فوٹو فائل

گوجرانوالہ :وزیر اطلاعات فواد چودھری نےعوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی اورن لیگ شروع سے ہی ایک تھے۔ان سے پوچھوکہ پیسے کہاں سے لائےکہتے ہیں جمہوریت خطرے میں پڑگئی؟انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومت نے ورثے میں تباہ حال معیشت چھوڑی۔

وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان نے 6 ماہ میں پاکستان کوموثرطاقت بنایا۔عمران خان وزیراعظم ہونےکےباوجودایک روپیہ سرکاری خزانے سےنہیں لیتے.انہوں نے کہا کہ عمران خان وزیراعظم ہاؤس میں نہیں رہتےوہ بنی گالا میں رہتےہیں، اخراجات خودبرداشت کرتے ہیں جبکہ جاتی امرا کی دیوار بنانےکےلیےکروڑوں روپےخرچ کیےگئے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اربوں روپے کا لاڑکانہ پیکیج تھا، 90 ارب دبئی میں نکل آئے۔جوپیسے لوگوں پرخرچ ہونے تھےوہ دبئی اورلندن سے برآمد ہو رہے ہیں ۔ کہاجارہا ہےحاجیوں کوسبسڈی نہیں دی جارہی ہے،آپ نے لوگوں کی جیبوں میں چھوڑاکیا ہے؟انہوں نے کہا کہسعد رفیق کوگرفتارکیاگیاوہ منسٹرانکلیومیں رہنے لگے، سچی بات ہے غریب اورامیرکے لیے قانون الگ الگ ہے۔