لاہور: رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ شیخ رشید،شہبازشریف کےبارےمیں بیان اپناقدبڑھانےکےلیےدیتے ہیں۔
ضرور پڑھیں: دو سو فیصد پرفارمنس دینا چاہتا ہوں: فواد عالم
تفصیلات کے مطابق ، مسلم لیگ ن کے رہنماراناثناءاللہ نےوزیرریلوےشیخ رشیدکےبیان پرردعمل میں کہا ہے کہ شیخ رشیدکاپی اےسی میں خیرمقدم کروں گا، وہ ہی بیماری پرسیاست کرسکتا ہے ان کاتجربہ صرف پارلیمان پرلعنت بھیجنےکاہےوہ عوام کوبتائیں کہ وہ اپناطبی معائنہ کیوں نہیں کروارہے؟
انہوں نے کہا کہ شیخ رشیدکومعصوم کشمیریوں کےپیسےسےجواکھیلنےکاحساب اللہ کودیناپڑےگا ، وہ پارلیمانی ریکارڈچیک کریں،شہبازشریف کےتجربے کا پتہ چل جائےگا ،پی اےسی میں آنےکےلیےچیئرمین شہبازشریف کی اجازت کی ضرورت ہوتی ہے۔
ضرور پڑھیں: آرمی چیف کی داتا دربار پر حاضری،چاردر چڑھائی