وزیراعظم نے ملک میں ہونے والی حالیہ بارشوں کو اللہ کا انعام قرار دیدیا

وزیراعظم نے ملک میں ہونے والی حالیہ بارشوں کو اللہ کا انعام قرار دیدیا
کیپشن: فوٹو بشکریہ عمران خان ٹوئٹر

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پاکستان میں ہونے والی حالیہ بارشوں کو اللہ تعالیٰ کا انعام قرار دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ہونے والی حالیہ بارشیں اللہ تعالیٰ کا انعام ہے ۔انہوں نے کہا کہ ان بارشوں سے ہماری پیداوار میں اضافہ ہو گا خاص طور پر بارانی علاقوں میں پیدا ہونے والی فصلیں ان بارشوں سے مستفید ہونگی۔ انہوں نے اپی ٹوئٹ میں مزید کہا کہ ان بارشوں سے زیرزمین پانی کی سطح میں اضافہ ہو گا۔

059ea9bcab28b697627238a05ff526a8