ملک بھر کے 7شہروں میں کورونا ویکسین کی سٹوریج کے انتظامات مکمل

ملک بھر کے 7شہروں میں کورونا ویکسین کی سٹوریج کے انتظامات مکمل

لاہور: ملک بھر کے 7شہروں میں کورونا ویکسین کی سٹوریج کے انتظامات مکمل ہوگیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق  حکومت کی جانب کورونا ویکسین کوعوام تک پہنچانے کا کام مکمل ہوگیا ہے۔ملک بھر کے سات شہروں میں کورونا ویکسین کی سٹوریج کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ۔

 صوبائی ویکسین سٹوریج سنٹرز پر تربیت یافتہ عملہ تعینات کردیاگیا ہے  ،پنجاب کی کورونا ویکسین لاہوراور راولپنڈی میں سٹور کی جائے گی ۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سٹوریج سنٹرز سے حسب ضرورت ویکسین دیگر شہروں کو بھجوائی جائے گی۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے ملک بھر میں عوام تک عالمی وبا کی ویکسین پہنچانے کے لیے باقاعدہ بڑے پیمانے پر تیاریاں شروع کردی گئی ہیں ۔ 

وزیراعظم عمران خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عالمی وبا کی ویکسین امیر اورغریب ہر ایک شخص تک پہنچائی جائے گی ۔ امیر اور غریب میں فرق کیے بغیر دوا کی تقسیم کی جائیگی ۔