بھارت میں بجٹ کے موقع پر کسانوں کا احتجاج

بھارت میں بجٹ کے موقع پر کسانوں کا احتجاج

نئی دہلی : بھارت       میں    بجٹ کے موقع پر کسانوں کو احتجاج سے روکنے کیلئے دہلی کی سڑکیں بند   کر   دی گئیں ۔

 غیر ملکی میڈیا کے مطابق     دہلی کے متعدد علاقوں میں انٹرنیٹ اور میسجنگ سروسز کو   بھی  بلاک کردیا گیا  ہے۔پولیس اور پیرا ملٹری فورسز نے نئی دہلی تک جانے والے  راستوں پر گہرے گڑھے کھوددیے گئے ہیں ۔ 

 دارالحکومت دہلی کی اہم شاہراہوں پر خار دار تاریں لگادی گئی ہیں، تاکہ مظاہرین کو دارالحکومت میں داخل ہونے سے روکا جاسکے۔

واضح رہے کہ بھارت میں چالیس رکنی کسان یونین نے فیصلہ کیا تھا کہ یوم جمہوریہ کے بعد اب بجٹ کے موقع پر وہ ایک بار پھر سے پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج کریں گے ۔ 

لیکن بھارتی حکومت کی جانب سے یوم جمہوریہ کے تجربے کے بعد سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں ، یوم جمہوریہ پر بھارتی کسانوں نے دہلی کے لال قلعے پر حملہ کیا تھا ۔ 

جبکہ اس دوران سکھ کسانوں نے مل کرسینکڑوں ٹریکٹروں سے قلعے پر حملہ کیا تھا ۔ا ورسکھوں کے مذہبی جھنڈے نشان صاحب کو لہرا دیا تھا ۔ 

جس کے بعد بھارتی میڈیا پر یہ بحث چل پڑی تھی کہ جو جھنڈا بھارتی لال قلعے پر لہرایا گیا ہے وہ خالصتان کا جھنڈا تھا یا سکھوں کا مذہبی جھنڈا تھا ۔