گارڈن کے قریب نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ سے 4 معروف ٹک ٹاکر زقتل 

گارڈن کے قریب نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ سے 4 معروف ٹک ٹاکر قتل 

کراچی : انکل سریا ہسپتال کے سامنے نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ سے چار معروف ٹک ٹاکرز جاں بحق ہوگئے ۔ 

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے انکل سریا ہسپتال کے سامنے نامعلوم افراد نے ہنڈا سٹی کار پر فائرنگ کرکے لڑکی سمیت چار معروف ٹک ٹاکرز کو قتل کردیا ۔ 

مقتولہ لڑکی کی شناخت معروف ٹک ٹاکر 32 سالہ مسکان شیخ کے نام سے کی گئی ہے ۔ مقتولہ لانڈھی کی رہائشی تھی ۔ زخمیوں کی شناخت ان کے پاس سے ملنے والے شناختی کارڈ سے 29 سالہ صدام حسین ولد عبداللہ جان غمگین  ،24 سالہ سید ریحان شاہ ولد سید نصیر حسین شہا اور 25 سالہ عامر خان ولد آصف خان کے نام سے کی گئی ۔ 

زخمی ہونے والےدیگر تین افراد صدام حسین ،عامرخان اور سید ریحان شاہ بھی وقفے وقفے سے سول ہسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ۔ 

مقتول صدام حسین مکان نمبر کے ای ، 9516 بلاک ڈی محلہ گلشن غازی بلدیہ ٹاؤن کا رہائشی اور مشہور ٹک ٹاکر تھا۔عینی شاہدین کا کہناہے کہ مذکورہ چاروں افراد کار میں جارہے تھے .

تعاقب میں آنے والے رکشے میں سوار افراد نے انکل سریا ہسپتال کے قریب ہنڈا سٹی کار پر عقب سے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں خاتون کو گولی لگی اور کار کے ہسپتال کے گیٹ کے سامنے رکتے ہی مسلحہ ملزمان نے رکشہ سے اتر کر کار کو گھیرے میں لے کر اس میں سوار افراد کو نیچے اتار کر گولیاں ماردیں ، جس کے بعد رکشہ سمیت فراد ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔