نااہل لیگ روز نئے بہانے تلاش کرتی ہے، شہباز گل

نااہل لیگ روز نئے بہانے تلاش کرتی ہے، شہباز گل

اسلام آباد: معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے  کہ نااہل لیگ روز نئے بہانے تلاش کرتی ہے .

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی شہباز گل کا مزید کہناتھاکہ عوام کے حقوق چھیننے والے آج اسی عوام کی آڑھ میں چھپنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔


 نااہل درباریوں کو رٹے رٹائے بیانات کے بجائے اپنے کرپشن کا حساب دینا چاہیے،شہباز گل نے کہا کہ  شاہد خاقان چور مچائے شور کے مصداق واویلا کرنے کے بجائے اپنی لوٹ مار کا حساب دیں، اپنی ائیر لائن کو منافع بخش بنانے کیلئے قومی ائیر لائن کو گروی رکھوانے والوں کو قوم جان چکائی ۔

ملکی سالمیت کو اپنے ذاتی مفادات کی بھینٹ چڑھانے والوں کو قوم معاف نہیں کرے گی ۔

معاون خصوصی شہباز گل کا کشمالہ طارق کے حوالے سے کہناتھاکہ کشمالہ طارق صاحبہ کو کروڑوں روپئیہ(کرپشن سے بنا ہوا کالا پیسہ)اپنے اکاؤنٹس میں وصول کرنے کی خبروں پر وفاقی محتسب جیسے معتبر عہدے سے پہلے ہی استعفی دے دینا چاہئیے تھا۔

آج ان کے فرزند ارجند اور ان کے شوہر نے ان کی پوزیشن کو استعمال کرنے کی کوشش کی-کشمال صاحبہ ن لیگ کی اصل ترجمان ہیں۔