ایران نے امریکہ کیخلاف دبنگ اعلان کردیا ،یورپی یونین سے رابطہ 

ایران نے امریکہ کیخلاف دبنگ اعلان کردیا ،یورپی یونین سے رابطہ 

تہران :ایران نے امریکہ کیخلاف یورپی یونین سے رابطہ کر لیا،تہران کا کہنا تھا یورپ امریکا کو جوہری معاہدے میں واپس لانے کیلئےکردار ادا کرے۔

تفصیلات کے مطابق ایران نے یورپی یونین پر زور دیا کہ وہ امریکا اور ایران ، دونوں کی ایٹمی معاہدے میں واپسی کی راہ ہموار کرنے میں اپنا کردار ادا کرے،امریکی نشریاتی ادارے انٹرویو میں ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا کہ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ کو 2015 میں ہونے والے معاہدے کے رابطہ کار کی حیثیت سے اس حوالے سے کردار ادا کرنا چاہیے۔

جواد ظریف کا مزید کہنا تھا امریکہ کے لیے ضروری ہے کہ وہ دوبارہ معاہدے میں شامل ہو جبکہ ایران اس کا فوری جواب دینے کے لیے تیار ہو گا،سرکاری خبرایجنسی ارنا کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں بتایا کہ ہم واشنگٹن کے ساتھ کوئی دوطرفہ مذاکرات نہیں کریں گے۔

امریکہ کو پہلے اپنی باتوں پر عمل کرنا ہوگا جس میں پابندیوں کے خاتمے پر موثر عملدرآمد اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل )یواین ایس سی(کی قرارداد2231 کے مطابق عمل پیرا ہونا ہوگا۔ترجمان نے کہا ک ہمارے عوام کے فنڈز لازمی طور پر دستیاب ہونا چاہئیں،تیل کی فروخت میں آسانی ہو،ایران کا پیسہ اسے واپس ملنا چاہئے اور انشورنس ہر صورت فراہم ہو۔وہ جب بھی کوئی اقدام اٹھائیں گے ہم اس کا جواب دیں گے۔

خطیب زادہ نے کہا کہ ان کا ملک بائیڈن انتظامیہ کے محض بیانات چاہے وہ مثبت ہوں یا منفی، غلط بیانی پر مبنی ہوں یا مبہم کی بجائے اس کی کارروائیوں کے مطابق عمل کرے گا۔