وزیراعظم نے اپوزیشن کو استعفے کی مشروط پیش کش کر دی

 وزیراعظم نے اپوزیشن کو استعفے کی مشروط پیش کش کر دی
کیپشن: وزیراعظم نے اپوزیشن کو استعفے کی مشروط پیش کش کر دی
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم نے اپوزیشن کو بڑی پیش کش کرتے ہوئے کہا کہ اگر اپوزیشن کی سیاسی جماعتوں کے لیڈر قوم کا لوٹا ہوا پیسہ واپس کر دیں تو میں اپنا استعفی دینے کو تیار ہوں۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں اپوزیشن کے استعفوں کی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے ذکر پر وزیراعظم نے اپنے استعفے کی پیش کش کرتے ہوئے کہا کہ اگر نواز شریف، زرداری اور فضل الرحمان ملک کا لوٹا پیسہ واپس کریں تو میں استعفی دینے کو تیار ہوں۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ استعفے دینے کے لیے ہمت اور جرات چاہیے جو ان میں نہیں، اگر ان میں استعفے دینے کی ہمت ہوتی تو این آر او کر کے ملک سے نہیں بھاگتے۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے لانگ مارچ کیا نہ لوگوں کو اکٹھا کر سکی۔ پوری زندگی جھوٹے وعدے کیے اور اس بار بھی استعفوں کا جھوٹ بولا۔ استعفے دینے کیلئے اخلاقی جرات اور کردار کی ضرورت ہوتی ہے۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم نے اسلام آباد میں گزشتہ رات وفاقی محتسب کشمالہ طارق کے بیٹے کی گاڑی کی ٹکر سے چار افراد کی ہلاکت کا نوٹس بھی لیا اور وفاقی وزرا کی اضافی سیکیورٹی واپس لینے کی ہدایت کر دی۔