بانی ایم کیوایم الطاف حسین آئی سی یو میں داخل

بانی ایم کیوایم الطاف حسین آئی سی یو میں داخل
سورس: File photo

لندن،  بانی متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم) کورونا کا شکار ہوگئے ۔

الطاف حسین کو تشویشناک حالت کے باعث ’’برنیٹ اسپتال‘‘ کے آئی سی یو میں منتقل کردیا گیا ہے۔ 

انہیں  تین ہفتے قبل کورونا کا شکار ہونے کے بعد اسپتال میں داخل کیاگیا تھاجہاں ان سے کسی کو ملنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی ۔ اتوار کے دن بانی ایم کیو ایم کا ایک آڈیو پیغام سوشل میڈیا پر جاری کیا گیاتھا جس میں نہایت کمزور آواز میں کہا گیا ہے کہ’’میں آئی سی یو میں ہوں میرے لئے دعا کریں‘‘۔

پیغام میں مزید کہا گیا ہے کہ میں گزشتہ 20 دن سے اسپتال میں ہوں اور اپنے چاہنے والوں کی دعاؤں کی وجہ سے یہ پیغام بھیج رہا ہوں۔ 

انہوں نے اپنے آڈیو پیغام میں ایک دوسرے کا خیال رکھنے کی بھی تلقین کی۔دریں اثنامتحدہ قومی موومنٹ (لندن) ذرائع نے بتایا کہ تین ہفتے پہلے بانی ایم کیو ایم بیمار ہوئے اور ڈاکٹروں نے انہیں آرام کرنے کا مشورہ دیا۔ بعد ازاں کی حالت بگڑنے پر اسپتال داخل کردیا گیا ان کو وینٹلیٹر پر رکھنا پڑا جس کے بعد ان کی طبیعت میں بہتری آئی تاہم اب ان کو آئی سی یو میں رکھا گیا ہے۔