سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا موبائل فون ہیک ہو گیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا موبائل فون ہیک ہو گیا
کیپشن: سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا موبائل فون ہیک ہو گیا
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا موبائل فون ہیک کر لیا گیا ہے ۔ سپریم کورٹ آ ف پاکستان سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ہیکرز موبائل فون کا مذموم مقاصد کے لئے استعمال کر سکتے ہیں۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے موبائل فون سے گمراہ کن پیغام رسانی ہو سکتی ہے جبکہ ان کے موبائل فون سے کسی قسم کا پیغام رسانی غلط اور جعلی تصور کیا جائے گا کسی قسم کا پیغام جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے منسوب نہ کیا جائے ۔ چند روز قبل یہ معلومات منظر عام پر آئی تھیں کہ قاضی فائز عیسٰی کے فون کو ہیک کر لیا گیا ہے جس کی گزشتہ روز تصدیق کر لی گئی ہے۔

جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ان کی طرف سے کسی قسم کا آنے والا پیغام گمراہ کن ہو سکتا ہے ہر قسم کی پیغام رسانی کو جعلی اور بے بنیاد تصور کیا جائے اور کسی قسم کا پیغام ان سے منسوب نہ کیا جائے ۔ 

خیال رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں سپریم کورٹ نے اپنے تفصیلی فیصلے میں کہا تھا کہ جسٹس قاضی فیض عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس آئین اور قانون کے خلاف ہے۔

سپریم کورٹ کے جج جسٹس عمر عطا بندیال کی جانب سے 224 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلے میں کہا گیا تھا کہ صدر آئین کے مطابق صوابدیدی اختیارات کے استعمال میں ناکام رہے۔

فیصلے میں کہا گیا تھا کہ ریفرنس نمبر ایک 2019 کو غیر قانونی قرار دے کر کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔ درخواست گزار کو 17 اگست 2019 کو جاری نوٹس واپس لیا جاتا ہے۔