وزیر اعظم عمران خان نے کرونا ویکسی نیشن کا آغاز کر دیا 

PM Imran Khan Big Announcement

اسلام آباد :وزیر اعظم عمران خان نے کرونا ویکسی نیشن کا آغاز کر دیا ،انہوں نے اس موقع پر چین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چین نے ہر مشکل میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے ۔

اسلام آبادمیں ویکسی نیشن مہم کے آغاز کرنے کے بعد وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پورے پاکستان میں منصفانہ طور پر ویکسین کو تقسیم کیا جا رہا ہے ،کوئی صوبہ یہ نہ سمجھے کہ کسی کو کم اور کسی کو زیادہ ویکسین فراہم کی جا رہی ہے ،انہوں نے کہا عوام سے اپیل کرتاہوں کہ ماسک کا استعمال نہ چھوڑیں اور ایس او پیز کا لازمی طو ر پر خیال رکھیں ۔

عمران خان نے کہا ویکسی نیشن سب سے پہلے ڈاکٹر ز اور نرسنگ سٹاف کو لگے گی ،یہ ان کی صحت کیلئے بہت ضروری ہے ،پاکستانی قوم نے اس عالمی وبا کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے ،امریکہ جیسے ملک میں چار لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں ،عوام کو ابھی بھی ایس او پیز پر سختی سے عمل پیرا ہونا چاہیے تاکہ وبا کو پھیلنے سے روکا جاسکے ،انہوں نے کہا فی الوقت تمام سکولز ،کالجز اور یونیورسٹیز کو کھول دیا گیا ہے ،اگر ایسے ہی عوام نے ایس او پیز کا خیال رکھا تو باقی کاروباری سرگرمیوں میں مزید ریلیف جلد دیدیا جائے گا ۔