وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ،وزیر اعظم کن وزراپر برس پڑے ،اہم وجہ سامنے آگئی

PM Imran Khan in Cabinet Meeting

وفاقی کابینہ کا اہم ترین اجلاس وزیر اعظم کی زیر صدار ت اسلام آباد میں ہوا جس میں ملک کی سیاسی ،معاشی صورتحال پر غور کیا گیا ،اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو چیلنج دیتا ہوں کہ وہ لوٹی ہوئی رقم قومی خزانے میں جمع کرا دیں ،کل ہی استعفیٰ دے دونگا ،اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی وزرا کو سختی سے حکم دیتے ہوئے کہا کہ ہر وزیر خود پارلیمنٹ میں جا کر اپنا بیان جمع کرائے ،میرے پاس فہرست موجود ہے کہ کون کون اسمبلی میں جا کر جواب دیتا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان نے اپوزیشن کو تگڑا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر اپوزیشن پارٹیاں لوٹی ہوئی رقم واپس لے آئیں تو کل ہی استعفیٰ دیدونگا ، ،31دسمبر گزر گیا ، پھر 31جنوری بھی گزر گئی ،استعفے دینے کے لیے جرات اور کردار کی ضرورت ہوتی ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی وزرا کو پارلیمنٹ میں خود جواب دینے کاسختی سے حکم دیتے ہوئے کہاکہ ہر وزیر خود پارلیمنٹ میں جاکر اپنا بیان  جمع کرائے،وزیراعظم نے کہا کہ میرےپاس فہرست موجود ہے، کون کون اسمبلی میں جاکر جواب دیتا ہے، اگر کوئی وزیر کا رکن اپنی پارلیمانی ذمہ داری پوری نہیں کرے گا اس سے پوچھا جائے گا، کابینہ اجلاس میں قبضہ مافیا سے واگزار سرکاری اراضی کی رپورٹ پیش کی گئی ۔

زیر اعظم نے ملک بھر میں سرکاری اراضی کے خلاف آپریشن کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ تمام صوبوں میں سرکاری اراضی پر قبضہ خالی کرانے کے لئے ایکشن لیا جائے۔وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ جس جس نے سرکاری اراضی پر قبضہ کیا، ایکشن لیا جائے گا ۔ 

وزیراعظم عمران خانے اپوز یشن کو چیلنج دیتے ہوئے کہاکہ اپوزیشن نے نہ لانگ مارچ کیا نہ لوگوں کو اکٹھا کرنے میں کامیاب ہوئی،31 دسمبر گزر گیا پھر 31 جنوری بھی گزر گئی، اب استعفے دینے کی بجائے یہ سینیٹ الیکشن لڑ رہے ہیں، استعفے دینے کے لیے جرات اور کردار کی ضرورت ہوتی ہے، ایسے لوگ استعفیٰ دینے کی جرات نہیں رکھتے۔وزیر اعظم نے کہاکہ کل ہی استعفیٰ دے دوں گا جو رقم آپ نے لوٹی ہے وہ قومی خزانے میں جمع کروا دیں۔