بیٹنگ کے دوران کھڑے ہونے کا انوکھا انداز ! فواد عالم نے راز بتا دیا 

Fawad Alam Batting Style

راولپنڈی:کراچی ٹیسٹ کے ہیرو اور قومی بیٹسمین فواد عالم نے بیٹنگ کے دوران کھڑے ہونے کے انداز کا دفاع کرتے ہوئے ان کے بارے میں اظہار خیال کردیا۔

پی سی بی کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ویڈیو میں فواد عالم کا اپنے منفرد سٹانس کے حوالے سے کہنا تھا کہ یہ اسٹانس بالکل سِمپل ہے کہ جب بالر سامنے سے بھاگتے ہوئے آرہا ہوتا ہے تو میرا تب تک یہ سٹائل ہوتا ہے لیکن میری کوشش ہوتی ہے کہ اس کا ایکشن مکمل ہونے سے قبل میں اپنی جگہ پر آجائوں۔

فواد عالم نے کہا کہ اپنی پوزیشن پر آکر پھر میں گیند کو دیکھتا ہوں، جہاں آجائے وہیں کھیل لیتا ہوں۔

خیال رہے کہ فواد عالم اپنی بیٹنگ کے دوران تینوں سٹمپس چھوڑ کر لیگ سائیڈ کی جانب چلے جاتے ہیں، ماہرین کے خیال میں اس میں ایل بی ڈبلیو کا چانس زیادہ ہوتا ہے۔ سابق ویسٹ انڈین بیٹسمین شیونارائن چندر پال بھی ان سے ملتے جلتے انداز میں بیٹنگ کرتے تھے۔