بریٹ لی بھی شاہین شاہ آفریدی کے گرویدہ ہو گئے

بریٹ لی بھی شاہین شاہ آفریدی کے گرویدہ ہو گئے
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے لیجنڈری آسٹریلین باؤلر بریٹ لی کو بھی اپنا گرویدہ بنا لیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق بریٹ لی نے پاکستان کے مایہ ناز سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی ایک حیرت انگیز باؤلر ہے اور اس کا قد لمبا ہونے کی وجہ سے گیند باؤنس بھی اچھی ہوتی ہے، میں شاہین شاہ کا بہت بڑا مداح ہوں۔ 

24986d7cd0e9f93c4c72918f28ce4bb6


قبل ازیں شعیب اختر سے گفتگو میں بریٹ لی کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کی بیٹنگ تکنیک کیا ہی کمال ہے، اگر ان کی کور ڈرائیو کی بات کی جائے تو میرے خیال میں اس وقت دنیا میں سب سے ہے۔ 

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال پاکستان کرکٹ کیلئے بہترین رہا اور بابراعظم، شاہین شاہ آفریدی اور محمد رضوان نے آئی سی سی ایوارڈز جیتنے کیساتھ ساتھ آئی سی سی ٹیم آف دی ائیرز میں بھی جگہ بنائی۔ 

مصنف کے بارے میں