وزیراعظم عمران خان کا ابوظہبی کے ولی عہد سے ٹیلیفونک رابطہ

PM Imran Khan, UAE, Sheikh Zayed Al Nahyan, Iran, Yemen

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا ابوظہبی کے ولی عہدشیخ محمد بن زید النہیان سے ٹیلیفونک رابطہ ،وزیراعظم نےمتحدہ عرب امارات کے خلاف حوثیوں کی جانب سے میزائل حملے کی حالیہ کوشش کی شدید مذمت کی۔

وزیراعظم عمران خان نے  ابوظہبی کے ولی عہدشیخ محمد بن زید النہیان سے بات چیت کرتے ہوئے  حوثیوں کے حملے کے خلاف متحدہ عرب امارات کے بروقت اور موثر فضائی دفاعی ردعمل کی تعریف کی  اور متحدہ عرب امارات کی قیادت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نےحملوں میں حالیہ اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے   مذاکرات کے ذریعے علاقائی امن و سلامتی کی کوششوں میں پاکستان کی مسلسل حمایت کا اعادہ کیا ۔

دونوں رہنماؤں نے  دوطرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال  کیا ،فریقین نے  اعلیٰ سطح پر راوبط  جاری رکھنے پر اتفاق کیا ۔