شیخ رشید گرفتار , آج مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا

 شیخ رشید گرفتار , آج مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا

اسلام آباد :سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کو  ان کی رہائش گا ہ سے گرفتار کیےجانے کے بعد آج مقامی عدالت پیش کیا جائے گا۔

شیخ رشید  کو آج  جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر کی عدالت پیش  کیا جائجے گا ، پولیس   شیخ رشید کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرے گی ۔

واضح رہے کہ  پولیس نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو ان کے پنڈی میں واقع ان کے  گھر سے گرفتار کر لیا ہے۔نیو نیوز کے مطابق پولیس نے رات گۓ شیخ رشید کو گرفتار کیا اور تھانہ آبپارہ منتقل کر دیا ہے۔پولیس نے شیخ رشید کا میڈیکل بھی کروالیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شیخ رشید  نشے میں تھے۔ان سے اعلی کوالٹی کی شراب اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

 شیخ رشید  نے گرفتاری کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں نے دروازے توڑ کر گھر میں داخل ہوکر میرے بچوں کو مارا ہے، میرے ساتھ زیادتی اور ظلم کیا ہے۔  پولیس نے ان  کو  بدمعاشی   اور  زور  زبردستی سے  گاڑی میں ڈالا انہوں نے کبھی شراب نہیں پی  ۔

 ن لیگ  نے   ایس ایچ او آبپارہ  کو  اسی مقصد کیلئے  یہاں لگایا  ہے۔ رانا ثناء اللہ ان اوچھے ہتھکنڈوں میں براہ راست ملوث ہے.

 ۔