عمران خان کی طرف سے مبینہ بیٹی ٹیریان کو ظاہر نہ کرنے کا کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا فل بنچ بنانے کا فیصلہ 

عمران خان کی طرف سے مبینہ بیٹی ٹیریان کو ظاہر نہ کرنے کا کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا فل بنچ بنانے کا فیصلہ 
سورس: File

اسلام آباد: کاغذات نامزدگی میں مبینہ بیٹی ٹیریان کو ظاہر نہ کرنے پرعمران خان  نااہلی کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے لارج بینچ بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دئیے کہ عمران خان کے جواب میں کہا گیا ہے کہ عمران خان رکن اسمبلی نہیں رہے۔ مناسب ہوگا عمران خان سے متعلق نئی صورتحال کا پتا چلے۔ الیکشن کمیشن سے ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن منگوا لیتے ہیں ۔جواب میں بنچ پر بھی اعتراض اٹھایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2018 میں ذاتی وجوہات پر کیس سننے سے معذرت نہیں کی تھی۔ درخواستگزار نے کیس مخصوص بنچ کے سامنے لگانے کی استدعا کی۔آپ نے بینچ پر اعتراض اٹھایا ہے تو تشکیل نو کردیتے ہیں۔

معاون وکیل نےجواب دیا ایسی کوئی بات نہیں۔آپ قابل قدر جج ہیں ۔عدالت نے کیس کی سماعت9 فروری تک ملتوی کردی۔

مصنف کے بارے میں