عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے بڑا جھٹکا 

عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے بڑا جھٹکا 
سورس: File

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے  ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی کی اپیل پر محفوظ فیصلہ سنادیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف درخواست مسترد کردی ہے۔ 

اسلام آباد ہائی کورٹ کے لارجر بنچ  چیف جسٹس عامر فاروق، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس بابر ستار نے زبانی مختصر فیصلہ سنایا۔ پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ کو چیلنج کیا تھا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بنچ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔ 

اسلام آباد کے لارجر بنچ نے فریقین کے دلال سن کر 20 جون 2022 ء کو فیصلہ محفوظ کیا تھا جو آج زبانی سنایا گیا ہے۔ تفصیلی اور تحریری فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔