شاہد خاقان عباسی سے مل کر دل کی باتیں کروں گی، وہ ہمارے خاندان کا حصہ ہیں: مریم نواز 

شاہد خاقان عباسی سے مل کر دل کی باتیں کروں گی، وہ ہمارے خاندان کا حصہ ہیں: مریم نواز 
سورس: File

بہاولپور : مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ میں شاہد خاقان عباسی سے خود ملاقات کروں گی ۔ ان سے دل کی باتیں کروں گی ۔ ان سے اور دیگر سینئر سے رہنمائی لوں گی۔ 

بہاولپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے مریم نواز نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کہہ چکے کہ وہ مجھے کام کرنے کے لیے اسپیس دے رہےہیں ۔  شاہد خاقان عباسی سے متعلق مخالفین کو جو چاہیے وہ ان کو نہیں ملے گا۔ شاہد خاقان عباسی میرے بھائی اور ہمارے خاندان کا حصہ ہیں۔ وہ نواز شریف کے دیرینہ ساتھی ہیں۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ روز انکشاف ہوا تھا کہ شاہد خاقان عباسی نے ن لیگ کے سینئر نائب صدر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں