نواز شریف لندن میں بیٹھ کر ملک چلا رہے ہیں: فواد چودھری 

نواز شریف لندن میں بیٹھ کر ملک چلا رہے ہیں: فواد چودھری 

اسلام آباد: ترجمان پی ٹی آئی فواد چودھری نے کہا ہے کہ نواز شریف لندن میں بیٹھ کر ملک چلا رہے ہیں۔ شریف فیملی کا پاکستان کی سیاست میں کوئی مستقبل نہیں ۔ انہوں نے عمران خان کو مینج کرنے کیلئے سب کچھ کیا لیکن نہ تو ان سے ملک مینج ہورہا ہے نہ یہ عمران خان کو مینج کر پا رہے ہیں ۔ 

پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے ساتھ نیوز کانفرنس میں فواد چودھری نے کہا کہ  گورنر خیبرپختونخوا گورنر راج جیسی باتیں کررہے ہیں۔ شاندانہ گلزار پر بھی غداری کا مقدمہ بنا لیا گیا ہے۔  سب سے پہلے شہباز گل پھر اعظم سواتی ،مجھے اوراب  شیخ رشید کو گرفتار کر لیا گیا ۔ ہم نے 9 مہینوں کے اندر ملک کو ٹیرارزم سے ٹوارزم کی طرف لائے۔ 

انہوں نے کہا کہ ملک میں ایک طرف مہنگائی اور دوسری جانب دہشتگردی ہے ۔ہمارے دورمیں تو کوئی دھماکے نہیں ہوئے ۔خواجہ آصف کہتے ہیں کہ عمران خان ملک میں دوبارہ دہشتگردی کو واپس لائے۔  اس حکومت کی پالیسی کی سمجھ نہیں آتی کہ یہ چاہتے کیا ہیں۔ شہبازشریف نے افغانستان کے معاملے پر ایک بھی میٹنگ نہیں بلائی۔ 

فواد چودھری نے کہا کہ بلاول بھٹو نے 17 سے زیادہ امریکا کے دورے کیے ۔ عمران خان سمجھتے ہیں کہ مسائل کاحل جنگ  میں نہیں ۔ عمران خان افغانستان کی لیڈرشپ کو سمجھتے ہیں ۔ہمارے دور حکومت میں افغانستان میں انخلا کامرحلہ چل رہا تھا۔جب پاکستان کو ضرورت ہے کہ معاملات ٹھیک ہوں اس وقت انتشار کون پھیلا رہا ہے۔ 

فواد چودھری نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے اپنے دور میں دہشتگردی پر قابو پایا۔ کون عقل مند ان کو مخالفین پر مقدمات کرنے کامشورہ دے رہا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں