شکست کا خوف؟ عمران خان کا این اے 193 راجن پور سے ضمنی الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ 

شکست کا خوف؟ عمران خان کا این اے 193 راجن پور سے ضمنی الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ 
سورس: File

لاہور : سابق وزیر اعظم عمران خان نے این اے 193 راجن  پورسے ضمنی الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے جعفر لغاری کے قریبی رشتہ داروں  نے بعض جگہ کہا ہے کہ عمار لغاری کو ووٹ دیا جائے۔

نیو نیوز کے مطابق  پی ٹی آئی کے ٹکٹ سے سابق صوبائی وزیر خزانہ پنجاب محسن لغاری الیکشن لڑیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے اویس لغاری نے اپنی برادری سے رابطہ کیا تھا اور  درخواست کی تھی کہ  عمار لغاری کا ساتھ دیں کیونکہ وہ آپ کا بھی بیٹا ہے۔ایک تاثر یہ بھی ہے کہ اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے پی ٹی آئی نے عمران خان کی جگہ لغاری قبیلے سے ہی اپنا امیدوار نامزد کیا۔ 

الیکشن کمشنر افسر راجن پور کا کہنا ہے کہ عمران خان کی جانب سےالیکشن نہ لڑنے کی درخواست موصول ہوگئی ہے۔ یہ نشست پی ٹی آئی  کےسردار جعفر خان لغاری کی وفات کے بعد خالی ہوئی تھی۔حلقہ این اے 193 جام پور میں ضمنی الیکشن 26 فروری کو ہوں گے۔