ملک میں استحکام صرف انتخابات سے آئے گا: حماد اظہر

ملک میں استحکام صرف انتخابات سے آئے گا: حماد اظہر

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ ملک میں استحکام صرف انتخابات سے آئے گا، معیشت کا بحران سیاسی بحران کیساتھ ساتھ چل رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کا کہنا تھا کہ کہ استحکام لوگوں کوغدار، پکڑ، دھکڑ، الیکشن میں تاخیر سے نہیں آئے گا۔ 
انہوں نے کہا کہ ملک میں اس وقت مہنگائی بلند ترین سطح پر ہے، مہنگائی کی شرح 45 فیصد تک پہنچ گئی ہے، روپے کی قدر 80 سے 90 روپے کم ہوئی ہے، ابھی مزید مہنگائی ہو گی۔ 
پی ٹی آئی رہنماءکا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) کا وفد پاکستان میں موجود ہے اور پروگرام جون میں ختما ہو گا، نئے پروگرام کو منتخب حکومت ہی شروع کرے گی۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ آج ہمارے ملک میں ڈالر 270 سے تجاوز کر چکا ہے، آپ نے یہ دیکھنا ہے زیادہ نقصان یا کم نقصان کر کے الیکشن کروانا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں