عدالت کے نوٹس لینے پر بالاخر بیرسٹر شہزاد عطا اٹارنی جنرل مقرر

عدالت کے نوٹس لینے پر بالاخر بیرسٹر شہزاد عطا اٹارنی جنرل مقرر
سورس: File

اسلام آباد: سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے نوٹس لینے کے بعد بیرسٹر شہزاد عطاء الٰہی نئے اٹارنی جنرل پاکستان تعینات کردیا گیا ۔ 

وفاقی وزارت قانون اور انصاف سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 100 ون کے تحت شہزاد عطا الہٰی کو اٹارنی جنرل بنانے کی منظوری دی ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ اس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔وفاقی حکومت کی جانب سے ‏شہزاد عطا الہٰی کو منصور عثمان کے عہدہ نہ سنبھالنے کے باعث اٹارنی جنرل تعینات کیا گیا ہے۔


ایوان صدر سے جاری  بیان میں کہا گیا تھا کہ صدر مملکت نے اٹارنی جنرل تعینات کرنے کی منظوری آئین کے آرٹیکل 100 اور رولز آف بزنس کے تحت دی ہے۔

‏یاد رہے کہ اشتر اوصاف نے صحت کی خرابی کے باعث 12 اکتوبر 2022 کو اٹارنی جنرل کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔بعد ازاں 24 دسمبر کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے ملک کے 37ویں پرنسپل لا افسر کے طور پر نامزدگی کی منظوری کے بعد لاہور سے تعلق رکھنے والے نوجوان وکیل منصور عثمان اعوان کو پاکستان کا نیا اٹارنی جنرل مقرر کیا گیا تھا۔

صدر کی جانب سے منظوری کے بعد کئی روز گزر جانے کے باوجود منصور اعوان کی بطور اٹارنی جنرل پاکستان تعیناتی کا باضابطہ نوٹی فکیشن جاری نہیں کیا گیا تھا جس کے باعث سپریم کورٹ کی جانب سے بھی نوٹس لیا گیا تھا۔