سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کے خلاف مقدمہ درج

سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کے خلاف مقدمہ درج

لاہور: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کروڑوں روپے رشوت کے عوض پوسٹنگز دینے کے الزام میں سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ مقدمے میں محمد خان بھٹی سمیت 8 افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے، مقدمے میں ایس ڈی او ہائی وے رانا محمد اقبال اور دیگر بھی نامزد ہیں۔ 
ایف آئی اے کے مطابق اینٹی منی لانڈرنگ سرکل لاہور نے ملزمان کے خلاف کروڑوں روپے رشوت کے عوض پوسٹنگز دینے کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔ 
مقدمہ اینٹی کرپشن پنجاب کے استغاثہ پر درج کیا گیا ہے جس میں منی لانڈرنگ ایکٹ کی دفعات شامل کی گئی ہیں اور اس کی تحقیقات جاری ہیں۔
ایف آئی آر کے مطابق ایس ڈی او ہائی وے رانا محمد اقبال کئی سالوں تک محمد خان بھٹی کو رشوت دیتا رہا، کئی اور افسران بھی محمد خان بھٹی کیلئے کام کرتے ہیں، ملزمان سرکاری فنڈ سے محمد خان بھٹی کو کروڑوں روپے دیتے تھے۔

مصنف کے بارے میں