عامر کے لیئے 'لارڈز' کا میدان فیورٹ ،

عامر کے لیئے 'لارڈز' کا میدان فیورٹ ،

لندن: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر کا کہنا ہے کہ ہر کھلاڑی کا خواب ہوتا ہے کہ وہ لارڈز میں کھیلے جبکہ اسد شفیق نے نیشنل اسٹیدیم کراچی سے محبت کا اظہار کردیا۔

اسد شفیق اور محمد عامر نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے فیس بک صفحے کے لیے ایک ویڈیو انٹرویو میں چند دلچسپ سوالوں کے جوابات دیے۔

اسد شفیق نے کہا کہ 'آسٹریلیا کے سابق فاسٹ باؤلر ڈینس للی ایک ایسے باؤلر تھے جو سب کے لیے خطرناک تھے وہ ایسے عظیم باؤلر ہیں جن کے خلاف کھیلنے کا شوق ہے'۔

موجودہ باؤلرز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ 'فلینڈر ایک ایسے باؤلرہیں جن کے خلاف کھیلنے میں مزہ آیا جبکہ میرے لیے بہترین وکٹ نیشنل کرکٹ اسٹیدیم کراچی کی وکٹ ہے'۔

اسد شفیق نے رواں سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں سنچری بنا کر پاکستان کو جیت کے قریب لا کھڑا کیا تھا جبکہ دوسرے میچ میں بھی نصف سنچری بنانے میں کامیاب ہوئے تھے اسی لیے انھیں آسٹریلیا میں بیٹنگ کرنے کا بہت مزہ آتا ہے کیونکہ یہاں پر لوگوں میں کرکٹ کا بہت شوق ہے۔

بیٹنگ میں اپنے رول ماڈل کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ 'یوسف بھائی اور یونس بھائی دونوں میرے رول ماڈل ہیں'۔

اپنی ذات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'میرے بارے میں کہا جاتا ہے کہ میں زیادہ دوستانہ نہیں ہوں جو غلط ہے کیونکہ میں دوستانہ مزاج کا ہوں'۔

محمد عامر