داعش کیمیائی حملے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے، برطانوی وزیر

داعش کیمیائی حملے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے، برطانوی وزیر

لندن: برطانیہ کے سکیورٹی وزیرنے دعویٰ کیا ہے کہ داعش یورپ اور برطانیہ میں کیمیائی حملوں کی کوشش کر سکتی ہے۔

برطانیہ کے سکیورٹی امور کے وزیر بن ویلیس نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ لندن حکومت کو خدشہ ہے کہ شام اور عراق میں مسلسل پسپائی پر مجبور شدست پسند تنظیم داعش میں شامل برطانوی شدت پسندوں کی واپسی انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔ برطانوی وزیر بین ویلیس کا خیال ہے کہ داعش واپس لوٹنے والے اپنے تربیت یافتہ جنگجوؤں کو استعمال کر کے وسیع پیمانے پر ہلاکتوں کی پلاننگ کر سکتی ہے۔

برطانوی اخبار میں شائع ویلیس کے انٹرویو کے مطابق داعش کے جنگجوئوں کو کیمیکل ہتھیار استعمال کرنے میں کسی اخلاقی دباؤ کا سامنا نہیں ہو گا۔ داعش کو عراق اور شام میں مشکل حالات کا سامنا ہے اور اُس کے اہم گڑھ موصل پر عراقی فوج نے چڑھائی کر رکھی ہے جبکہ شام میں اُس کی خودساختہ خلافت کے مرکز الرقہ پر بھی امریکی حمایت یافتہ سیرین ڈیموکریٹک فورسز کے لشکری اگلے دنوں میں حملہ آور ہو سکتے ہیں۔