الیکشن میں مداخلت کا الزام, 35 روسی سفارتکارں نے امریکہ چھوڑ دیا

الیکشن میں مداخلت کا الزام, 35 روسی سفارتکارں نے امریکہ چھوڑ دیا

ماسکو:روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی صدر براک اوباما کی جانب سے امریکہ سے بے دخل کیے جانے والے 35 روسی سفارت کاروں نے ملک چھوڑ دیا ہے۔
ایک سفارتی اہلکار کا کہنا تھا کہ جہاز میں بے دخل کیا گیا سارا عملہ اور ان کے خاندان سوار ہیں جو اپنے منزل کی جانب روانہ ہوگیا ہے۔صدر اوباما نے صدارتی انتخاب کے دوران ڈیموکریٹک پارٹی اور ہلیری کلنٹن کی انتخابی مہم کی ہیکنگ کے الزامات کے بعد روسی سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔
دوسری جانب نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان الزامات کے حوالے سے مزید معلومات افشا کرنے کا وعدہ کیا ہے۔روسی خبررساں ادارے تاس نے امریکہ میں روسی سفارتخانے کے ایک ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ سال نو پر طیارہ واشنگٹن سے پرواز کرچکا ہے۔
یہ جہاز روسیا ایئرلائنز کا حصہ ہے جو روسی صدر اور سرکاری اہلکاروں کے استعمال میں رہتا ہے۔امریکی صدر اوباما نے 35 روسی سفارتکاروں کو 72 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔صدر پوتن نے ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے ساتھ بہتر تعلقات کے قیام کا بھی عندیہ دیا تھا۔امریکہ کی طرف سے 35 روسی سفارت کاروں کو امریکہ بدر کیے جانے اور روسی انیٹلی جنس اداروں کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کے فیصلے کے بعد روس کے صدر ولادی میر پوتن نے کہا ہے کہ روس جواباً کسی امریکی سفارت کار کو ملک بدر نہیں کرے گا۔