انڈیا میں خواجہ سراﺅں کیلئے پہلا تعلیمی ادارہ قائم

انڈیا میں خواجہ سراﺅں کیلئے پہلا تعلیمی ادارہ قائم

نئی دہلی:بھارت میں خواجہ سراﺅں کیلئے پہلا رہائشی تعلیمی ادارہ قائم کردیاگیا۔بھارتی میڈیاکے مطابق جنوبی شہر کوچی میں خواجہ سراوں کے لیے پہلا رہائشی سکول بنایا گیا ہے تاکہ ان نوجوانوں کو تعلیم مکمل کرنے کا موقع فراہم کیا جا سکے۔

بھارت میں خواجہ سراﺅں کو تعصبات اور دشمنانہ رویے کا سامنا رہتا ہے اور اس کے نتیجے میں ان میں سے نصف اپنی تعلیم مکمل نہیں کر پاتے ہیں۔

سہج انٹرنیشنل نامی یہ سکول اپنی نوعیت کا بھارت میں پہلا سکول ہے۔ اس میں 25 سے 50 سال کی عمر کے دس طلبہ کو داخلہ دیا جائے گا۔