سعودی عر ب روا ں سال پاکستان کا 20 فیصد حج کوٹا بحال کردے گا

سعودی عر ب روا ں سال پاکستان کا 20 فیصد حج کوٹا بحال کردے گا

اسلا م آ با د :سعودی عرب اس سال پاکستان کا 20 فیصد حج کوٹا بحال کردے گا۔ حج کوٹے کی تقسیم کے لیے نیا فارمولا طے کیا جائے گا، حج آرگنائزرز کی مشاورت سے حج پالیسی 2017 کا اعلان کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق 2013 میں حرم کی توسیع کے پیش نظر سعودی عرب نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلم ممالک کا 20 فیصد حج کوٹا کم کردیا تھا اب سعودی حکومت یہ کوٹا بحال کرنے کے لیے سنجیدگی سے غور وخوص کر رہی ہے پاکستان کا حج کوٹا ایک لاکھ 80 مختص تھا لیکن چند سال قبل یہ کوٹا حرم کی توسیع کے باعث کم کرکے تقریباً ایک لاکھ 44ہزار کردیا گیا تھا اور2013 سے پاکستان سے ایک لاکھ 80 ہزار کے بجائے ایک لاکھ 44 ہزار عازمین حج فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جارہے تھے۔
اب کوٹے کی بحالی کے بعد ایک مرتبہ پھر پاکستان سے ایک لاکھ 80 ہزار عازمین حج فریضہ حج ادا کریں گے وزارت مذہبی امور نے نئی حج پالیسی مرتب کرنے کا کام شروع کردیا ہے۔وزارت مذہبی امور نے حج گروپ آرگنائزرز سے حج 2017 کے لیے تجاویز طلب کی تھیں نئی اور پرانی حج کمپنیوں نے حج تجاویز وزارت مذہبی امور کوجمع کرادی ہیں۔
حج کوٹا ویلفیئر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری محمد ساجد رضا خان نے تجاویز پیش کرتے ہوئے وزارت مذہبی امور سے کہا ہے کہ تمام حج کمپنیوں سے حج کوٹا فروخت نہ کرنے کا حلف نامہ لیا جائے اور اس پر عمل نہ کرنے والی کمپنی کو کالعدم یا فارغ کیا جائے۔انھوں نے تجویز کیا کہ کم سے کم 50 اور زیادہ سے زیادہ 90 کا کوٹادیا جائے، وزارت مذہبی امور حج گروپ آرگنائزرز کی نمائندہ تنظیموں کی مشاورت سے سستے اور معیاری حج پیکیجز مرتب کرے۔