ریٹائرمنٹ کی بات مایوسی میں کہی تھی،مصباح الحق

ریٹائرمنٹ کی بات مایوسی میں کہی تھی،مصباح الحق

سڈنی : قومی ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے اپنی ریٹائرمنٹ کی تمام قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریٹائرمنٹ کی بات غصے اور مایوسی میں کہہ دی تھی۔وہ بات اب پرانی ہو گئی۔وہ 2016 تھا اور اب 2017 ہے۔وہ وقت گزر چکا ہے۔ابھی ریٹائرمنٹ کے بارے میں بالکل نہیں سوچ رہے۔
سپورٹ اسٹاف سے لے کر کھلاڑیوں تک ہر ایک لڑنے کیلئے تیار ہے تو میں بھی تیار ہوں۔ مجھے سڈنی ٹیسٹ میںاپنی بہترین کرکٹ کھیلنا ہو گی۔ ہمیں سپورٹس مین کی طرح مقابلہ کرنا چاہیے۔ حمایت کرنے پرٹیم کاشکرگزار ہوں۔سڈنی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصباح الحق نے جلد ریٹائرمنٹ کی تمام قیاس آرائیوں کو ختم کر دیا۔
خیال رہے کہ مصباح اچھے فارم میں نہیں ہیں اور وہ گذشتہ چار اننگز میں مجموعی طور پر 20 رنز ہی بنا سکے ہیں۔انھوں نے کہا کہ میلبورنمیں ایک اننگز اور 18 رنز سے ہارنے کے سبب مایوسی میں ایسا کہا تھا۔انھوں نے میڈیا کو بتایاکہ وہ 2016 تھا اور اب 2017 ہے۔ وہ وقت گزر چکا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ آپ کو سپورٹس مین کی طرح لڑنا چاہیے اور یہ میرے لیے بھی اہم ہے۔انھوں نے اپنی ٹیم کے بارے میں کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ مجھے بہت اچھی فیملی دستیاب ہے اور جس طرح انھوں نے میری حمایت کی ہے اس کا شکر گزار ہوں۔
سٹاف سے لے کر سارے کھلاڑیوں نے تعاون کیا ہے اور وہ آنے والے مقابلے کے لیے تیار ہیں اس لیے میں بھی تیار ہوں اور مجھے اپنا بہترین کھیل پیش کرنے کی ضرورت ہے۔42 سالہ مصباح نے کہا کہ انھوں نے اپنے انٹرنیشنل کریئر کو ابھی ختم کرنے کے بارے میں سوچا نہیں ہے تاہم خبررساں ادارے نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ وہ اس بارے میں پاکستان واپسی پر کوئی فیصلہ کریں گے۔