جبری رخصت سے واپسی پر آئی جی سندھ نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

 جبری رخصت سے واپسی پر آئی جی سندھ نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

کراچی: جبری رخصت سے واپسی پر آئی جی سندھ نے عہدے کا چارج سنبھال لیا،سندھ اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں بھی شرکت کی ،اجلاس کے بعد صحافیوں کے مشیر اطلاعات پر تابڑ توڑ باؤنسر،،،مولابخش چانڈیو خوبصورتی سے جھکائی دیتے رہے۔
آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ کا تنازع آخر ہے کیا؟؟؟صحافیوں کے مشیر اطلاعات سندھ پر تابڑ توڑ باﺅنسر،مولا بخش چانڈیو ہر بار خوبصورتی سے بچ نکلے
اپیکس کمیٹی کے اجلاس کے بعد صحافیوں نے آئی جی اے ڈی خواجہ کا پوچھا تو مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وہ گئے ،،پھر خیر خیریت سے آئے ،،اجلاس میں شریک تھے۔معاملہ خوش خوش لگ رہا تھا ۔ایک صحافی نے جب پوچھا کہ اے ڈی خواجہ آپ سے خفا ہیں یا آپ ان سے ناراض؟؟؟تو مولا بخش چانڈیو سٹپٹائے ،،پھر مسکرا کر بولے کہ یہ سوال تو آپ اے ڈی خواجہ سے پوچھیں۔
اے ڈی خواجہ آئی جی سندھ کے عہدے پر برقرار رہیں گے یا نہیں؟؟؟ایک صحافی کے باؤنسر پر مولا بخش چانڈیو جھنجھلا گئے ، کہنے لگے جو کام میرے کرنے کے ہیں یہ مجھ سے پوچھیں جو کام وزیراعلیٰ کےہیں اس کے وہ جوابدہ نہیں۔ مولابخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ ہم نے انورمجید کیخلاف کارروائی پر تحفظات کا اظہار کیا ہے،ان دفاتر پر بھی چھاپے پڑے جو ان کے نہیں تھے ۔سارے معاملے کی تحقیقات ہو رہی ہے ،،بہت جلدحقیقت سامنے آ جائے گی۔

مصنف کے بارے میں