لاہور:بیڈ نہ ملنے پر60سالہ دل کی مریضہ تڑپ تڑپ کر دم توڑگئی

لاہور:بیڈ نہ ملنے پر60سالہ دل کی مریضہ تڑپ تڑپ کر دم توڑگئی

لاہور:بیڈ نہ ملنے پر دل کی مریضہ زہرا بی بی کو پی آئی سی سے سروسز اور بعد ازاں جناح ہسپتال ریفر کر دیا گیا ، عملے نے فرش پر لٹا کر ڈرپ لگا دی, مریضہ نے فرش پر ہی دم توڑ دیا۔ لاہور کے جناح اسپتال کے میڈیکل یونٹ ون میں زیر علاج ساٹھ سالہ زہرہ بی بی کو بیڈ نہ ملا اور زمین پر تڑپ تڑپ کر ہی زندگی کی بازی ہار گئی۔ اس وقت جناح اسپتال کے میڈیکل یونٹ ون میں ایک سو چھ مریض زیر علاج جبکہ بیڈ صرف اٹھاون ہے جبکہ گزشتہ تین دنوں میں اٹھارہ مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ ہسپتال میں ہر بیڈ پر دو دو یا تین مریض زیر علاج ہیں ۔

  قصور کی غریب خاتون مختلف ہسپتالوں میں چکر لگاتے لگاتے خادم اعلیٰ شہباز شریف کے شہر میں دم توڑ گئی ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے جناح ہسپتال میں مریضہ کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا اور رپورٹ بھی طلب کرلی ۔

مریضہ علاج کیلئے ہسپتال گئی تو کسی نے یہاں اور کسی نے وہاں بھیجا ، زندگی کی طلب میں سسکتی مریضہ انتظامیہ کی بے حسی کے باعث موت سے ہمکنار ہو گئی ۔ دل کی تکلیف میں مبتلا زہرا بی بی کو پی آئی سی لے جایا گیا جنہوں نے سروسز ہسپتال بھجوا دیا ۔ سروسز ہسپتال والوں نے زہرا بی بی کو جناح ہسپتال ریفر دیا ۔ زہرا بی بی کو جناح ہسپتال میں داخل تو کر لیا گیا لیکن یہاں بھی بیڈ نہ ملا ۔ عملے نے مریضہ کو فرش پر ہی لٹا کر ڈرپ لگا دی ۔ 60 سالہ زہرہ فرش پر ہی دم توڑ گئی ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے جناح ہسپتال میں مریضہ کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا اور رپورٹ بھی طلب کرلی۔

مصنف کے بارے میں