علیم ڈار نے تینوں فارمیٹ میں سب سے زیادہ مرتبہ ایمپائرنگ کرنے کا کارنامہ سرانجام دے دیا

علیم ڈار نے تینوں فارمیٹ میں سب سے زیادہ مرتبہ ایمپائرنگ کرنے کا کارنامہ سرانجام دے دیا

لاہور : (ابراہیم بادیس )قومی ایمپائر علیم ڈار نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔ کیپ ٹاون میں جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے مابین جاری ٹیسٹ میچ علیم ڈار کا بطور ایمپائر 332 واں میچ ہے۔ لاہور سے تعلق رکھنے والے علیم ڈار نے بطور ایمپائر اپنے کیرئر کا آغاز 16 فروری 2000ءمیں پاکستان بمقابلہ سری لنکا گوجرانوالہ میچ سے کیا۔
علیم ڈار اب تک 182 ایک روزہ، 109 ٹیسٹ اور 41 ٹی ٹونٹی میچز کے میدانوں میں ایمپائرنگ کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔ آئی سی سی ایلیٹ پینل میں رہنے والے علیم ڈار لگاتار تین بار انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ایمپائر آف دی ائیر کا ایوارڈ بھی جیت چکے ہیں۔اس سے قبل مجموعی طور پر سب سے زیادہ میچز میں ایمپائرنگ کرنے کا ریکارڈ 331 انٹرنیشنل میچز کیساتھ جنوبی افریقہ کے روڈی کورڈیزن کے نام تھا۔