نجران کے نزدیک سرحدی علاقے میں 25 حوثی باغی ہلاک

نجران کے نزدیک سرحدی علاقے میں 25 حوثی باغی ہلاک

نجران: سعودی علاقے نجران کے ساتھ واقع یمن کے سرحدی علاقے میں عرب اتحاد کی فضائی کارروائی اور جھڑپوں میں حوثی باغیوں کے ایک سینئر لیڈر سمیت پچیس جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔


اطلاعات کے مطابق اتوار کے روز اپنے ساتھیوں سمیت ہلاک ہونے والا ابو شہاب الحمزی حوثی ملیشیا کا ایک سینئر رہ نما تھا۔واضح رہے کہ حالیہ ہفتوں کے دوران میں سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد کے حملوں میں حوثی ملیشیا کے سیکڑوں جنگجو ہلاک ہو چکے ہیں۔

عرب اتحاد سعودی عرب کی سرحد کے ساتھ واقع یمنی علاقوں میں حوثی باغیوں اور ان کے اتحادی سابق صدر علی عبداللہ صالح کے وفادار جنگجووں کے خلاف کارروائی میں اپاچی ہیلی کاپٹر استعمال کررہا ہے اور دشوار گذار پہاڑی علاقوں میں ان جنگجووں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

نیوویب ڈیسک< News Source